• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ ملتان، مختلف منصوبوں پر بریفنگ لی


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان کا دورہ کیا اور مختلف منصوبوں پر بریفنگ لی۔ عثمان بزدار نے اس موقع پر نشتر اسپتال 2 کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کےاحکامات جاری کیے۔

وزیر اعلی پنجاب ملتان پہنچتے ہی زیر تعمیر نشتر اسپتال ٹو پہنچ گئے جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور کمشنر ملتان سے بریفنگ لی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو تعمیراتی کام تیز کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ یہ منصوبہ 9 ارب روپے سے مکمل ہو گا اور پہلے مرحلے میں 500 بیڈز پر مشتمل یہ اسپتال ملتان کی عوام کی طبی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

بریفنگ کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کڈنی اسپتال پہنچے اور اسپتال کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو بتا یا گیا کہ جلد ہی کدنی سینٹر میں 110 ڈائیلسز مشینوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے اور اس کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال کا دورہ کیا تینوں مقامات کا دورہ کرنے اور بریفنگ لینے کے بعد وہ تونسہ کے لئے روانہ ہو گئے۔

تازہ ترین