• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر لاہور نے چارج سنبھال لیا انسداد کوروناکیلئے اقدامات اور مون سون کیلئےہنگامی کیمپ لگائے جائیں،آصف بلال لودھی

لاہور(خصوصی رپورٹر)نئے تعینات ہونے والےکمشنر لاہو رڈویژن محمد آصف بلال لودھی نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا چارج سنبھال لیا۔انہوں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں شاہ پور کانجراں سمیت 12 منڈیاں لگیں گی منڈیوں میں انسداد کورنااقدامات پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امسال زیادہ منڈیوں کے قیام کا مقصد ایک منڈی میں تعداد سے زیادہ افراد کا ارتکاز روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر منڈی کی گنجائش کے مطابق جانوروں کی تعداد مقرر کریں مزید برآں کمشنر نےکہا کہ پورے شہر میں مون سون کیلئے ہنگامی کیمپ قائم کیے جائیں۔
تازہ ترین