ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل سیکرٹری ریلوے ورکرز یونین رائو محمد نسیم، قاضی نعمت اللہ اور مشتاق احمد دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملتان پہنچے جہاں اقبال شاد، طفیل خان بادوزئی، چوہدری اشرف گجر ودیگر نے انکا استقبال کیا۔ اس موقع پر رائو محمد نسیم نے ریلوے مزدور محاذ کے اجلاس کی صدارت کی اور ریل مزدور محاذ ملتان ڈویژن کے چند عہدوں کا اعلان بھی کیا، طفیل خان بادوزئی صدر، مدثر شاہ جنرل سیکرٹری، ریاض احمد چیف آرگنائزر، طارق احمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور چوہدری اشرف گجر کو چیئرمین ریل مزدور محاذ نامزدکیا گیا۔