• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کنٹرول کرنے کا حل صرف پی پی کے پاس ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کا حل اور عزم فقط پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں حکومت کی کورونا سے متعلق کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانیں بچانے کے لیے پی ٹی آئی حکومت پالیسی تبدیل کرے، عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کا عزم فقط پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہلک وبا کے دوران ڈاکٹرز، طبی عملے اور عوام نے حکومت کی جانب دیکھنا چھوڑ دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 2 ڈاکٹرز کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس سے شہید ہونے والے ڈاکٹر سبطین اور ڈاکٹرسیف کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے ۔

تازہ ترین