• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹالین فٹبال لیگ: اٹلانٹا نے بریشیا کو ہرادیا

اٹالین فٹبال لیگ میں ماریو پشالیچ نے بریشیا کے خلاف ہیٹ ٹرک کرکے اٹلانٹا کو ٹیبل پر دوسری پوزیشن دلادی، بریشیا کی ٹیم پر چھ۔دو سے شکست کے بعد ریلیگیشن کی تلوار لٹکنے لگی، یووینٹس 76 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

میلان میں کھیلے گئے میچ کروشیا کےمڈ فیلڈر ماریو پشالیچ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت اٹلانٹا نے برشییا کو چھ دو سے شکست دے کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

ماریو نے پہلا گول میچ کے دوسرے منٹ میں بنایا اور دوسرا گول 55 ویں منٹ میں کیا جبکہ انہوں 58 ویں منٹ میں گیند کو تیسری بار جال میں پہنچایا۔

اٹلانٹا کی ٹیم ٹیبل پر سرفہرست یووینٹس سے چھ پوائنٹس پیچھے ہے جبکہ انٹرمیلان اور لازیو سے دو دو پوائنٹس آگے نکل گئی۔

شکست کے بعد بریشیا 19ویں نمبر پر چلی گئی، اس نے 33 میچز کھیلنے کے بعد 21 پوائنٹس حاصل کیے ، بریشا کو ریلیگیشن کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تازہ ترین