وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے پنجگور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سیکیورٹی نوجوانوں کی عیادت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار زیارت سے کوئٹہ پہنچے، جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی وزراء کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب کا خیرمقدم کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار او وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور پنجگور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سکیورٹی جوانوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، پاکستانی قوم دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے متحد ہے۔
عثمان بزدارنے کہا کہ آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں، ہمیں اپنی دلیر سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں پر ناز ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کو شکست دینے کے لئے پاکستانی قوم کا عزم لوہے کی طرح مضبوط ہے۔
سی ایم ایچ کی انتظامیہ نے زخمی جوانوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولتوں کے بارے میں وزرائے اعلیٰ کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔