• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’وزیراعظم کا معاون وہی ہوسکتا ہے جو متعلقہ شعبے کا ماہر ہو‘


اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا معاون وہی ہوسکتا ہے جو متعلقہ شعبے کا ماہر ہو۔

وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے یہ ریمارکس دیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف پانچ منٹ کا کیس ہے، تین بار کہہ چکے ہیں کہ جواب جمع کرائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

فریقین کی جانب سے جواب جمع نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب نہ آئے تو عدالت حکم جاری کر دے گی۔

کیس کی سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

تازہ ترین