• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر سعدی ٹاؤن سے لیاری گینگ وار کے 2 کارندے گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ملیرسعدی ٹاؤن میں کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے2اہم کارندے سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا ۔ باخبر ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ملیر سعدٰی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران لیاری گینگ وارکے واجہ امام بخش اور وسیم جوجی جو کہ سگے بھائی ہیں کو گرفتار کرلیا ،ذرائع کے مطابق ملزمان پرانا گولیمار میں منشیات کا بڑا نیٹ ورک چلا رہا تھے ، ،اور گولیمار میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے ،ملزمان کا تعلق گینگ وار جمیل چھانگا اور آغا زکری گروپ سے ہے ، ملزمان نے حال ہی میں منشیات کے اڈے پر فائرنگ کر کے 2 لوگوں کو قتل کیا تھا ۔

تازہ ترین