• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا مزید6 روپے کلو مہنگا 


کراچی(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کے آٹے کے بحران کو روکنے کے احکامات کے باوجودکراچی میں موجود فلور ملزم مالکان کی جانب سے آٹے کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کر دیا گیا،جس کے بعد بدھ کو آٹے کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا،شہر میں ڈھائی نمبر آٹے کی 10 کلو کی بوری 545 روپے کی ہوگئی۔

فلور ملز مالکان نے فائن آٹے کی 10 کلو کی بوری 560 روپے کی کر دی جبکہ چکی کے آٹے کی 10کلو بوری 620 روپے کی ہوگئی۔گندم کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد فی کلو گندم کی قیمت 48 روپے تک پہنچ گئی۔آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ گندم مہنگا ہونا بتائی جا رہی ہے۔

فلور ملزمالکان کا موقف ہے کہ مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا فروخت نہیں کرسکتے ،حکومت اگر اپنی قیمت پر آٹا فروخت کرانا چاہتی ہے تو ہمیں گندم بھی مقررہ نرخ پر فراہم کرے۔

تازہ ترین