• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخوروال قبائل کی احتجاجی ریلی کو موٹر وے چوک پر روک لیا گیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کوہاٹ میں مقامی انتظامیہ اور اخوروال قبائل کے درمیان تنازع کیخلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کیلئے آنیوالی ریلی کو اسلام آباد پولیس نے موٹر وے چوک پر روک لیا۔ ڈی ایس پی گولڑہ خالد اعوان کا کہنا تھا کہ معاملہ چونکہ کوہاٹ انتظامیہ سے متعلق ہے اسلئے ہم نے ان کا رابطہ کرا دیا اور اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں سننے کیلئے وقت دے دیا ہے جس پر وہ لوگ واپس چلے گئے۔
تازہ ترین