ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج نے شادی ہال تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر کمشنر ملتان شان الحق کو طلب کرلیا جنہوں نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ایک ہفتے میں پٹیشنر کی داد رسی کریں گے جس پر درخواست نمٹادی گئی۔ فاضل عدالت میں پٹیشنر آفتاب قاسم نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ملتان میں ایک شادی ہال تعمیر کرنا چاہتے ہیں جس پر تمام ضروری کاغذات مکمل اور تمام متعلقہ محکمہ جات نے اجازت بھی دے دی ہے لیکن اس سب کے باوجود ڈسٹرکٹ ڈیزائن پلاننگ کمیٹی منظوری نہیں دے رہی۔