• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 145 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 40 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 914 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 426 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 73 ہزار 751 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 942 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 78 ہزار 737 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 8 ہزار 913 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں 1 ہزار 888 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 88 ہزار 539 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 2 ہزار 51 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 31 ہزار 217 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 120 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 402 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 156 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: سندھ، لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 322 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 127 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 750 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 38 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 771 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 46 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 262 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 16 لاکھ 52 ہزار 183 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین