• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون کا دوسرا اسپیل، کراچی میں آج رات بارش کا امکان


کراچی میں مون سون کا دوسرا اسپیل آج رات یا کل صبح شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسا سکتا ہے، بارش سے قبل آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق تھر پارکر میں بارش برسانے والا سسٹم آج رات کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش برسا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ بارش سے قبل کراچی میں آندھی چل سکتی ہے، جس کی رفتار 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہیں۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت شہرِ قائد میں کل صبح اور دوپہر میں بھی بارش وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں کل بارش کا امکان

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب بارش کا یہ سلسلہ ختم ہونے کا امکان ہے، جبکہ اس دوران شہر میں 20 سے 30 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔

سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ بحیرۂ عرب میں رن آف کچھ کے قریب موجود ہے، جس کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں معطل اور حبس کی کیفیت ہے۔

تازہ ترین