ملتان(سٹاف رپورٹر)منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں پویس تھانہ جلیل آباد نے ملزم فداحسین کے قبضہ سے 225گرام چرس، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم محمد ارشد کے قبضہ سے 1030گرام ہیروئن، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم ساجد کے قبضہ سے 7 لیٹر دیسی شراب اور ملزم کاشف کے قبضہ سے 5 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کےدوران پویس تھانہ کینٹ نے ملزم جان شیر کے قبضہ سے د پسٹل معہ 3گولیاںاور ملزم محمد عارف کے قبضہ سے پسٹل ،پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم غلام شبیر کے قبضہ سے پسٹل برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔بغیراین اوسی مکانات کرایہ پر دینے والوں کے خلاف کارروائی کرتےہوئےپویس تھانہ بوہر گیٹ نے ملزم سید زاہد کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کےدوران پویس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم عابد فریدی کو آتش بازی کرتے، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزمان حاجی اعظم ، صیام اور امین کو شادی کے موقع پر آتش بازی کر تے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔ نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران125نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا ۔