سکھر میں پرائیوٹ اسکول مالکان نے تعلیمی ادارےنہ کھولنے کےخلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پرائیوٹ اسکول مالکان نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے سیکڑوں خاندانوں کا معاشی قتل ہورہاہے۔
دوسری جانب جیکب آباد میں بھی آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے تعلیمی ادارے نہ کھولنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
جیکب آباد میں مظاہرین نے’اسکول کھولو، تعلیم بچاؤ‘ کے نعرے لگائے اور کہا کہ تعلیمی اداروں کو بھی ضوابط کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے۔