آپ آف لائن ہیں
جمعرات13؍ صفر المظفّر 1442ھ یکم اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

صبا ناز عنایت

ہماری خواتین جب بھی گھر وں سے باہر قدم رکھنے کا سوچتی ہیں ان سب کے ذہنوں میں ایک ہی سوال کی کچڑی پک رہی ہوتی ہے کہ ’’کیازیب تن کرکے جائوں جو سب سے منفرد نظر آئو ‘‘یا یہ پریشانی کہ ’’ میرے پاس تو کپڑے ہی نہیں ہیں ‘‘ بے شک الماریاںبھری پڑی ہوں ، اس معاملے میںتمام لڑکیوں کی سوچ مشترک ہوجاتی ہے ۔کہتے ہیں کسی سے آپ کی پہلی ملاقات ہی اس پر آپ کی شخصیت کے نقوش واضح کردیتی ہے ۔ اور جب بھی آپ کسی سے ملتے ہیں تو سب سے پہلے جو چیز سا منے آتی ہے وہ آپ کاپہناوا ہی ہوتا ہے جسے دیکھ کر سامنے والے پر آپ کی شخصیت ظاہر ہوتی ہے۔ لیکن پھر بات آتی ہے کہ آخر کس قسم کے کپڑے پہن کر ہم سامنے والے کو متاثر کرسکتے ہیں ؟ ایک اچھے ڈریس کا کیا مطلب ہے ؟ 

وہی ڈریس آپ کی شخصیت کو پروقار بناتا ہے جو نہ تو زیادہ ڈھیلا ہو کہ ایسا لگے کسی سے مانگ کر پہنا ہے اور نہ ہی زیادہ ٹائٹ کہ یوں لگے چھوٹی بہن کا ڈریس پہن لیا۔ اور ڈریس کا انتخاب کرتے ہوئے یہ بات لازمی ذہن میں رکھیں کہ آپ کہاں جارہی ہیں ۔اگرآپ چمکیلا بھرکیلا ڈریس پہن کر جاب کے لیے انٹرویو دینے کے لیے جارہی ہیں تو آپ کی جاب ہونا تو بہت مشکل ہے۔جاب انٹرویو کے لیے جاتے ہوئے اس بات کاخیال ضروررکھیں کہ انٹرویو لینے والے کی ساکھ بہت اچھی ہے تو وہ انھیں ہی ترجیح دے گا جو اسے اپنے آئینہ دار دکھے گا ۔ 

ہم یہ نہیں کہیں گے کہ آپ ایک انٹرویو کے لیے سات آٹھ ہزار والے قیمتی ملبوسات زیب تن کریں۔بلکہ بڑے بڑے مالز میں برانڈز کی وینڈوشاپنگ کریں اور یہ دیکھیں کہ وہاں کس قسم کے فیشن اِن ہے، کیسے رنگ کے کپڑے ، کیسا ڈیزائن ، کیسے رنگ موسم کے حساب سے چل رہے ہیں اس کا اندازہ ہونے کے بعد انہی ڈیزائنز و فیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے بازاروں اور مالزکا رخ کریں جو آپ کی پہنچ میں ہوں ڈھونڈنے میں تھوڑی محنت کرنی پڑی گی۔لیکن کوئی بات نہیں آپ کو اس کا پھل مل ہی جائے گا یعنی برانڈڈ سے ملتا جلتا ضرور کچھ حاصل ہوجائےگا جسے دیکھ کر سامنے والا کچھ لمحے کے لیے تو پہچان نہیں سکے گا کہ یہ برانڈڈہے یا ریپلیکا ، یوں آپ کم قیمت میں موجودہ وقت کی مناسبت سے فیشن بھی کرلیں گی اور دیکھنے والے کو جاذب النظر بھی دکھائی دیں گی ۔ 

بعض خواتین کم وسائل کی صورت میں لنڈا بازار کا رخ بھی کرتی ہیں اور اس میں کوئی برائی نہیں اگر آپ کبھی نہیں گئی ہیں تو ایک بار ضرور جائیں،کیوں کہ وہاں جو نت نئے ڈیزائنز ہوتے ہیں وہ شاید ہی کہیں ملیں اور یہ سوچ کر نہیں جائیں کہ لنڈا بازار ہے اسے ایک ایڈونچر سمجھ کر جائیں، ہاں یاد رکھیں اپنے ساتھ ایک دوست کو ضرور لے جائیں پھر شاپنگ کے ساتھ ساتھ تفریح بھی ہو جائے گی۔یہ حقیقت ہے کہ آپ کے پہننے اوڑھنے سے آپ کے اندر کا اعتماد وابستہ ہوتا ہے اور 50 فی صدآپ کی خود اعتمادی پست ہوجاتی جب آپ نے سامنے والے کے مقابلے میں اچھا نہ پہنا ہو اور یہ ہی سطح اس وقت 50فی صدزائد ہوجاتی ہے جب آپ نے کچھ منفرد اور موجودہ فیشن کے مطابق زیب تن کیا ہو۔ 

لبادہ محض آپ کی خود اعتمادی کا ضامن نہیں ہوتے بلکہ یہ آپ کی شخصیت پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ لہٰذا کپڑوں کا انتخاب کرتے ہوئے موسم اور ماحول کو ذہن میں رکھنا چاہیے ۔سب سے اہم بات کہیں جاتے ہوئے اپنی صاف ستھرائی کا ضرور خیال رکھیں، کیوں کہ آپ کتنا بھی اچھا پہن لیں اگر آپ کا چہرہ گندے دکھائی دیتا ہے ، آپ کے پاس سے پسینے کی بدبو آتی ہے ، یا آپ کے بالوں میں بم پھٹا ہو سامنے والے کو کرایت ہی محسوس ہوگی اور وہ آپ سے بات کرتے ہوئے ہچکچائے گا یا شاید بات کرنے سے گریزہی کرے ۔ کیوں نا! آج ہی آپ باہر جاتے ہوئے اچھے لباس کے ساتھ ساتھ ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر توجہ دیں۔