پشاور ہائی کورٹ نے سماجی کارکن ادریس خٹک کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست خارج کردی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست پر جاری مختصر فیصلے میں کہا کہ ادریس خٹک کا کیس ملٹری ایکٹ کے تحت بننے والی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
عدالت نے کہا کہ عدالت آئین کے تحت بغیر وجہ ادریس خٹک کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرسکتی۔
ادریس خٹک کے وکیل عبداللطیف آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ یہ فیصلہ موکل کی فیملی سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔