گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ عوام سے حاصل کردہ ٹیکس قومی امانت ہیں جو حکومت کے خزانے میں براہ راست جمع ہونے چاہیے، وہ کمشنر آفس میں ٹیکس ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان ‘ کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی عمران حئی‘ ایم پی اے عبدالرؤف مغل اور اکمل سیف چٹھہ ‘ ڈائر یکٹر ایکسائز شکیل الرحمن‘ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اتھارٹی ‘ تنویر یاسین‘ اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر فہیم سجاد‘ وائس پریذیڈنٹ چیمبر عبدالرؤف ڈی او (سی) رانی حفصہ‘ اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) انجم ریاض سیٹھی اور دیگر محکمو ں کے افسران شریک تھے۔