• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش امبانی کو ڈھائی ارب ڈالرز کا نقصان،ارب پتی افراد کی فہرست میں 4 درجے تنزلی

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارت کے ارب پتی تاجر کو 2 اعشاریہ 5ارب ڈالرز کا نقصان ہوگیا جس کے بعد ارب پتی افراد کی فہرست میں ان کی 4 درجے تنزلی ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریلائنس کے سالانہ جنرل اجلاس کے دوران کمپنی کے اسٹاک 6 فیصد گر گئے،جس سے ان کی دولت کو تقریبا ڈھائی ارب ڈالرز کا بڑا دھچکا لگا ہے۔امبانی کی کل دولت 69 ارب ڈالرز بنتی ہے،جو کہ اب کم ہوکر لارے پیج،ایلن مسک،سرگئی برن سے کم ہوگئی ہے۔اس اجلاس کے دوران ہی امبانی نے سعودی آرامکو کے ساتھ اپنی ڈیل کے موخر ہونے کا بتایا تھا۔

تازہ ترین