انقرہ (جنگ نیوز )ترکی کے صوبہ وان میں نگرانی اور فضائی معائنے کیلئے استعمال کیا جانے والا طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ترک میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ سلیمان سولو نے مشرقی صوبے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ʼہماری ٹیموں نے مطلع کیا ہے کہ ہم حادثے میں 7 جانباز کھو چکے ہیں۔