کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)محکمہ ماحولیات کی ٹاسک فورس نےپلاسٹک بیگ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کر دیں، ڈائریکٹر جنرل محکمہ ادارہ تحفظ ماحولیات محمد جہانگیر خان کاکڑ کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کا نیو اڈہ سبزی منڈی بڑیچ مارکیٹ اور علمدار روڑ پرہول سیل پلاسٹک بیگ فر وخت کے والی دکانوں پر چھاپہ مارا گیاجس کی نگرانی اسپیشل مجسٹریٹ سمیع اللہ ، ٹاسک فورس محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل حاجی رضوان علی،انسپکٹرز شوکت کاکڑ ، عصمت اللہ شاہ اور علاقہ پولیس کررہی تھی، اس موقع پر ڈی جی ماحولیات کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پورے بلوچستان میں پابندی لگائی جاچکی ہے جو شخص پلاسٹک بیگ کی خریدوفروخت یاپلاسٹک بیگ کی فیکٹری میں بنانے میں ملوث پایا گیا اس پرایکٹ 2012 تحت ایکشن لیا جائےگا اس پر بھاری جرمانہ اور سزا بھی سنائی جا سکتی ہے ۔