وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے شیخوپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی تصاویر بنا کر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کے موبائل سے متاثرہ لڑکی کی تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم اور متاثرہ لڑکی محلے دار ہیں ، دونوں میں دوستی تھی، ملزم لڑکی کو بلیک میل کر کے اسے طلاق لینے پر مجبور کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
خود کو لڑکی ظاہر کرکے کم عمر لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔