• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتوار اور منگل کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون ہوائیں داخل ہونےکی توقع ہے، جبکہ کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی میں اتوار سے منگل تک تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

گوجرانوالہ، چکوال میں بھی اتوار سے منگل تیز ہوا او ربارش کا امکان ہے، جبکہ جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، لاہور، قصور میں تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، سوات میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ پیر، منگل کے روز ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل میں گردآلود ہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے اور ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، ساہیوال میں بھی گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین