• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاسم سلیمانی ہلاکت: ایران کسی بھی وقت بدلہ لے سکتا ہے، یورپی انٹیلی جنس

برسلز (این این آئی) یورپی یونین کی انٹیلی جنس کے ایک ذمے دار نے کہا ہے کہ ایران اپنے مقتول جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد نسبتاً صبر کا مظاہرہ کرتا رہا ہے، اب وہ کسی غیر ذمے دارانہ ردعمل کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ذمہ دارنے بتایا کہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ اس موقع پر اسرائیل کا منصوبہ یہ ہے کہ ایران کو ایسی جوابی کارروائی پر اکسایا جائے جو عسکری جارحیت میں بدل جائے اور اس طرح ٹرمپ اپنی کرسی صدارت پر برا جمان رہیں۔ یورپی یونین کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ بائیڈن کے زیر قیادت امریکی انتظامیہ کو اس بات کی بہت کم خواہش ہوگی کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات کو دھماکوں سے اڑانے کے لیے مہم جوئی یا خفیہ مشن انجام دے۔

تازہ ترین