• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان 72 فیصد ریونیو دیتا ہے، دارالخلافہ اسکو بنائیں گے،ندیم قریشی

ااشملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب کا دارالخلافہ ملتان کو بنائیں گے یہ صوفیاکا شہر ہے یہ 72فیصد ریونیو دیتا ہے پہلے بجٹ کا 12 فیصد یہاں خرچ ہوتا تھا اب 34فیصد مستقل بنیادوں پر مختص کردیا گیا، سیکرٹریٹ صوبہ بننے کی طرف آغاز ہے،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور فنڈز مختص کیے کا کریڈٹ عمران خان وزیر اعلیٰ اور شاہ محمود قریشی کو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رضا ہال میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ریٹائر ہوئے والے سب انجنیئر رانا محمد اسماعیل اور نائب قاصد غلام حسن کے اعزاز میں سب انجنیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ باعزت ریٹائر منٹ کسی اعزاز سے کم نہیں وہ سب انجنیئر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے ان کے ساتھ ماضی میں پرموشن نہ دے کر حق تلفی کی جاتی رہی ہے ان کا ازالہ کیا جائے گا ان کی آواز ہر فورم پر اٹھاو گا تقریب کے میزبان اور سب انجنیئر ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری اعجاز ارشد گجر،سیوا کے صدر عامر ندیم،ایپکا کے جنرل سیکرٹری خالد جاوید سنگھیڑا نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین