• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا نے والدین کے جذبات بیان کرکے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا، فوٹو کولاج کی ایک تصویر میں شخص غصے سے چیختا نظر آرہا ہے جبکہ دوسرا شخص اپنی جیت کی خوشی میں چِلّاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔


شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’یہ وہ جذبات ہیں جو صرف والدین ہی محسوس کرسکتے ہیں۔‘ 

اُنہوں نے کہا کہ  ’جب والدین اپنے بچے کو سُلانے کی کوشش کریں لیکن اُن کا بچہ نہ سوئے اور والدین کو اِس ناکامی کا سامنا کرنا پڑے تو وہ اِس طرح غصے سے چیختے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اور جب والدین اپنے بچے کو سُلانے میں کامیاب ہوجائیں تو پھر وہ دوسرے شخص کی طرح خوشی چِلّاتے ہیں اور اپنی جیت کا جشن مناتے ہیں۔‘

شنیرا اکرم کی اِس پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور صارفین کمنٹ سیکشن میں شنیرا کے انداز بیاں کو سرہاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اُنہوں نے کیپشن میں پوسٹ کی مناسبت سے ہیش ٹیگز ItsLiterallyWar  ParentsLife ،BattleTillTheEnd اور PuttingKidsToBed بھی استعمال کیے۔

تازہ ترین