سکھر(بیور ورپورٹ) نواحی علاقے صالح پٹ کے رہائشی ملاح برادری کے افراد نے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت سکندر ملاح سمیت دیگر نے کی، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ان کا عزیز غلام ملاح اپنی بیوی کو لینے کے لئے اس کے گھر گیا تھا اس کی بیوی نے اس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس کے بعد بیوی کے بھائیوں نے غلام ملاح کو کھاڑیوں کے وار کر کے زخمی کردیا۔ واقعے کی رپورٹ پولیس میں درج کرائی گئی ہے تاحال پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔