• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں تحریک انصاف کی وکٹیں گرنا شروع، عہدیداران و رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر میں تحریک انصاف کی وکٹیں گرنا شروع، پی ٹی آئی کے مختلف عہدیداران و رہنماؤں نے پارٹی پالیسی اور عوام کو ریلیف فراہم کئے جانے میں ناکام رہنے پر دلبرداشتہ ہوکر پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا اور پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تحریک انصاف کے عہدیداروں و رہنماؤں مرکزی رہنما امان اللہ بھٹی، ضلعی رہنما محمد علی مغل، جنرل سیکریٹری تعلقہ نیا سکھر لالہ یاسر، نائب صدر سٹی سکھر عبدالوہاب چنہ، سینئر نائب صدر سٹی زبیر سندرانی، عامر مغل، جوائنٹ سیکریٹری تعلقہ نیا سکھر جام شبیر سمیت دیگر نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے اور پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین