• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں،ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں اس سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ریلیف کیمپس کے قیام کے لئے سکولوں کی بلڈنگز کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کے حوالے سے پی ڈی ایم اے کے ساتھ مضبوط میکنیزم تیار کیا جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی زیر صدارت فلڈ فائٹنگ انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی تمام خطرناک قرار دی گئی بلڈنگز کی تفصیلات بھی ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرنے کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریسکیو 1122 لوگوں کو بروقت ریسکیو کرنے کے لئے مختلف مواضعات کے نمبرداراور نمائندہ شخصیات سے رابطہ قائم رکھے۔محکمہ ریونیو نے سیلاب کی صورت میں ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے مواضعات کی فہرستیں تیار کر لیں ہیں۔
تازہ ترین