• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ بھی دیکھیے: فیروز خان کا مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خانی‘ 


پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے فیروز خان جلد زارا نور عباس کے ساتھ ٹیلی فلم میں دکھائی دیں گے۔

عیدالاضحی کے موقع پر جیو انٹرٹینمٹ کیلئے بننے والی ٹیلی فلم کے ہدایت کار احسان تالش ہیں جبکہ فیروز خان اور زارا نور عباس کے علاوہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ صباء فیصل ، جاوید شیخ، فرحان علی آغا اور میزنا وقاص شامل ہیں۔


سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس ٹیلی فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

جیو کے مشہور ڈرامے ’خانی‘ میں ’میر ہادی‘ کا کردار ادا کرنے والے فیروز خان نے 07 مارچ کو یہ کہتے ہوئے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا کہ ’میں اب اپنی خدمات اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کے لیے وقف کررہا ہوں، آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے اور میرے عزیزوں کیلئے دعا کریں۔‘

View this post on Instagram

Beautiful people around

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official) on


انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا تھا کہ ’میرے مداح میرے شوبز چھوڑنے کے حوالے سے میرے بیان کا انتظار کررہے تھے، میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں۔‘

خیال رہے کہ فیروز خان نے 2014 کے بعد اداکاری کی شروعات کی اور انہوں نے اب تک ایک درجن تک ڈراموں میں کام کیا، ان کے مقبول ڈراموں میں ’گل رعنا، چپ رہو، تم سے مل کے، وہ ایک پل اور دل کیا کرے‘ شامل ہیں۔

ان کا ڈرامہ ’عشقیہ‘ بھی اس وقت نجی ٹی وی چینل پر نشر ہورہا ہے جبکہ وہ ’خدا اور محبت‘ کے سیکوئل پر بھی کام کررہے ہیں۔

فیروز خان نے ’زندگی کتنی حسین ہے‘ اور ’ٹچ بٹن‘ جیسی فلموں میں کام بھی کیا ہے، ان کی فلم ’ٹچ بٹن‘ رواں سال عید پر ریلیز ہونی تھی تاہم عالمی وبا کورونا کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

تازہ ترین