وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ قرارداد الحاق پاکستان کے پیچھے کشمیری عوام کی منشا تھی، قرارداد الحاق پاکستان کسی جماعت کااجتماع نہیں،کشمیری عوام کی خواہش تھی۔
راجا فاروق حیدر نے یوم الحاق پاکستان پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ قرارداد الحاق پاکستان کے تناظر میں تحریک آزادی کا آغاز ہوا، مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی بنیاد 19 جولائی کی قرارداد الحاق پاکستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرارداد الحاق پاکستان نےہی کشمیریوں کیلئے راستہ متعین کیا، بھارت کشمیریت کو ختم کرنے کے درپے ہے، ریاست جموں وکشمیر ایک اکائی ہے۔
راجا فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت نےکشمیریوں سےحق خودارادیت کا جو وعدہ کر رکھا ہے وہ اسے پورا کرے، برصغیر میں مسئلہ کشمیر حل ہونے سے امن آئے گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے سے ہی یہ خطہ ترقی کرے گا، بھارت غربت کے خاتمے پرتوجہ دے وہ دفاع پر کثیر سرمایہ خرچ کررہا ہے۔