حریت رہنما فاروق رحمانی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام یوم قرارداد الحاق پاکستان کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، حریت رہنما فاروق رحمانی اور الطاف وانی نے کانفرنس سے خطاب کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق رحمانی نے کہا کہ دنیا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکے۔
حریت رہنما الطاف وانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بھارتی فوج روزانہ کی بنیاد پر کشمیری نوجوانوں کو شہید کررہی ہے، مودی کے احکامات پر مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی کے خلاف آزاد کشمیر میں مقدمہ قائم کیا جائے۔