تالیف: مفتی محمّد زید مظاہری ندوی
صفحات: 232،قیمت: درج نہیں
ناشر: مکتبہ الایمان، کراچی۔
زیرِتبصرہ کتاب جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے، اُمّت کے باہمی اختلافات اور قرآن و سنّت کی روشنی میں اُن کے حل پر مشتمل ہے۔ نو ابواب پر مشتمل اس کتاب کے بیش تر مضامین و موضوعات اسی عنوان کا احاطہ کرتے نظر آتے ہیں۔ اختلافی مسائل اور دینی معاملات میںاعتدال وتوازن کی راہ اپنانا اور شریعت کی تعلیمات کے مطابق اسلامی وحدت و اخوّت پر عمل پیرا ہونا، دین و شریعت کا بنیادی تقاضا ہے۔
اُمّت کے باہمی اختلافات کے موقعے پر از رُوئے شریعت کیا حکمتِ عملی اختیار کی جائے، کس حد تک انہیں باقی رکھنا مناسب ہے اور فروعی معاملات میں اختلافات کی کیا حدود و آداب ہیں؟ مولانا اشرف علی تھانویؒ نے اپنی تصنیفات، مواعظ و ملفوظات میں جو کچھ اس حوالے سے لکھا اور پیش کیا، پیشِ نظر کتاب اسی کی روشنی میں مُرتّب کی گئی ہے۔