• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ آئی ٹی میں جاپانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دینگے، امین الحق

ٹوکیو (عرفان صدیقی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے میری وزارت کے دروازے 24؍ گھنٹے کھلے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جاپانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیںدیں گے، بہتری حکومتی پالیسیوں کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں راغب ہورہے ہیں۔ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امین الحق نے حال ہی میں جاپانی کنسورشیم کی


جانب سے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بہترین اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت جاپانی اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب ہورہے ہیں۔

تازہ ترین