• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کے 533مریض صحت یاب

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں اب تک کورونا کے ""533مریض صحتیاب ہو چکے ہیں""ہسپتال نے اب تک 4289مریضوں کے ٹیسٹ کےنمونے حاصل کئے ہیںہسپتال پبلک ہیلتھ لیبارٹری میں 3437 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ او پی ڈی میں 3589 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ ہسپتال کی جاری کردہ رپورٹ کیمطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں22فروری 2020کو کورونا کاپہلا مشتبہ مریض داخل کیا گیا تھا۔ 4289 ٹیسٹوں میں 1555 مثبت اور2704 منفی آئے ہیں اور30ٹیسٹو ں کا نتیجہ آنا باقی ہے، اب تک 700مریضوں کو داخل کیا گیا جن میں121 وفات پا چکے ہیں اس وقت ہسپتال میں کورونا کے 46 مریض زیر علاج ہیں، ہسپتال کے 83ملازمین بھی کوروناسے صحت یاب ہوئے ہیںجن میں 25ڈاکٹرز،8منیجریل سٹاف، 26نرسز، 12 کلینکل ٹیکنیشن ،12 منسٹریل اور دیگر سٹاف شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ آئیسولیشن یونٹ اورآئیسولیشن پرائیویٹ کمروں میں داخل متاثرہ سٹاف کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کر رہی ہے مریضوں کی تعداد دن بدن کم ہورہی ہے مریضوں میں تقریباً 60 فیصد کمی آئی ہے۔
تازہ ترین