• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم جاں بحق

راولپنڈی ( آن لائن ) راولپنڈی کے علاقے اصغر مال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم جاں بحق ہو گیا ۔پیر کے روز راولپنڈی کے تھانہ بنی حدود اصغر مال ڈگری کالج چوک کے قریب حساس ادارے کا ملازم 48 سالہ عزیز شاہ جب اپنے گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عزیز شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ی چل بسا۔ واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو ٹیم نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عزیز کی لا ش ڈی ایچ کیو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لئے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
تازہ ترین