• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کاکمسن بیٹا گٹار بجانے لگا


عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ گٹار بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار اپنے چھوٹے بیٹے کو گٹار بجانا سیکھاتے نظر آرہے ہیں۔

گلوکار کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے گھر میں موجود ہیں اور عاطف اسلم اپنے چھوٹے بیٹے کو گود میں اُٹھائے گٹار بجا رہے ہیں ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے عاطف اسلم گٹار بجاتے ہیں اور پھر جب وہ رُک جاتے ہیں تو اُن کا بیٹا بھی اپنے والد کی طرح گٹار بجانے لگتا ہے۔

عاطف اسلم کی یہ ویڈیو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی ہے اور جس انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے وہاں اب تک 55 ہزار سے زائد صارفین ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم 2013 میں سارہ بھروانہ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اِس جوڑی کے دو بیٹے ہیں، عاطف اسلم کے پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ سال ہوئی تھی۔

تازہ ترین