• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈ شیڈنگ اور زائد بل، نیپرا کاعوامی سماعت کا اعلان

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زائد بجلی بلوں کےمعاملے پرنیپرا نےعوامی سماعت کا اعلان کیا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کل حیسکو اور سیپکو کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اورزیادہ بجلی بلوں سے متعلق سماعت ہوگی، 22جولائی کو پیسکو ،ٹیسکو اور کیسکو کی سماعت ہوگی جبکہ 24جولائی کو میپکو اور لیسکو کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور زیادہ بجلی بلوں پر سماعت ہو گی۔

نیپر ا کا کہنا ہے کہ یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ ملک کے بہت سے حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زیادہ بل آ رہے ہیں، اس صورتحال سے صارفین بری طرح متاثرہورہے ہیں ۔

کورونا صورتحال کے تناظر میں عوامی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے ہو گی۔

تازہ ترین