• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب شبیر کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ زینب شبیر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد دوبارہ بحال ہوگیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زینب شبیر نے دو تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں سے ایک تصویر میں اداکارہ کو اُن کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع دی گئی ہے جبکہ دوسری تصویر میں میسج کا اسکرین شوٹ ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اُن کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ پچھلے تین دن میرے، میرے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے انتہائی مشکل گزرے، کیونکہ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔ جس کا میں نے اسکرین شوٹ شیئر بھی کیا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں نے آپ سب کو ایسے میسجز سے محتاط کرنے کے لیے یہ پوسٹ شیئر کی ہے، انہوں نے iclpa @aqib522@ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس معاملے میں اُن کی مدد کی۔ اس کے علاوہ زینب شبیر نے اپنے دوست عبداللہ عاصم کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں اداکارہ نے لکھا کہ اُمید ہے جنہوں نے میرا اکاؤنٹ ہیک کیا تھا وہ دوبارہ ایسا کرنے کی غلطی نہیں کریں گے، دعاؤں کی طلبگار۔

زینب شبیر کی جانب سے شیئر کردہ اس پوسٹ کو اب تک تقریباً ساڑھے پانچ ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

تازہ ترین