• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی مجرمانہ لاپرواہی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کی مجرمانہ لا پرواہی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں حکو مت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کا ہے کہ ا نسانی حقوق کمیشن نے کورونا سے متعلق حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے، مریم اورنگزیب نے پارلیمانی کمیٹی کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا جائزہ لیا جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہینڈ سم وزیراعظم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے عوام کی زندگیوں سے کھیلا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کو کبھی فلو، اسمارٹ لاک ڈاون، اشرافیہ کا لاک ڈاؤن جیسے بھاشن سے بیڑا غرق کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ روک کر من گھڑت نتائج دکھانے کی کوشش کی ہے۔

تازہ ترین