• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس، تحقیقات مکمل ہونے تک وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں،سراج الحق

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس تو ٹریلر ہے ابھی مزید دھماکے ہو نگے،ہمارے موجودہ اورسابق حکمران کرپشن کے اصل علمبردار ہیں، پانامالیکس کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک وزیر اعظم نواز شریف اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں،الیکشن کمیشن کودی جانے والی اثاثہ جات کی تفصیل میں خاندان کے اثاثوں سے متعلق بھی بتایا جاتا ہے لیکن ہمارے ہاں چھپانے کا رواج ہے،ملک کو مسلح اور معاشی دہشتگردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔سربراہ جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان کی مہم شروع کی ہوئی ہے ،جس میں ہم صاف ماضی والوں کو کرپشن فری پاکستان مہم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام اور ہم نے جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کی ہے،پاناما لیکس نے حکمرانوں کی کرپشن کو واضح کردیا ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ سمیت دیگرافراد کے نام شامل ہیں،پاناما لیکس سے متعلق تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن بنائی جائے، جس پر کوئی اثر انداز نہ ہو سکے۔سینیٹر سراج الحق نے کرپشن فری پاکستان مہم تیز کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ 23 اپریل کو پشاور اور 24 اپریل کو لاہور میں بڑا جلسہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ملک کیلئے بڑا چیلنج ہے ۔ پاناما لیکس پر ہمارا موقف ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ 23 اپریل کو پشاور اور 24 اپریل کو لاہور میں بڑا جلسہ کرینگے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر مشتر کہ لائے عمل بنانا چاہئے۔ سانحہ پشاور کی طرح تمام جماعتیں دہشتگردی کے خلاف یکجا ہو جائیں۔
تازہ ترین