• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس اپوزیشن یا میڈیا کا نہیں، عالمی سطح کا اسکینڈل ہے، خورشید شاہ

نوشہروفیروز(نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ  پناما لیکس اسکینڈل اپوزیشن یا پاکستانی میڈیا کا نہیں بلکہ عالمی سطح کا اسکینڈل ہے جس کے لئےچیف جسٹس کی سربرا ہی میں کمیشن بنایا جائے کیونکہ وزیراعظم نواز شریف نے خود ٹی وی پر آکر قوم کے سامنے یہ اعتراف کیا تھا کہ ٹیکس بچانے کے لئے انکے بیٹوں نے یہ اثاثے بیرون ملک میں بنائے تھے ایک طرف وزیر اعظم بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو اور دوسرے ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دے ر ہے  ہیں اور دوسری طرف قوم کا سرمایہ خود بیرونملک بھیج کر سرمایہ کاری کی  خلاف ورزی کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہروفیروز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قومی اسیمبلی میں مجھے بھی میڈیا کے سامنے لائیو کوریج ملنی چاہیے تھی تاکہ عوام کو  ہم بھی کچھ حقائق بتاسکے وزیراعظم نے ٹی وی پر آکر  اپنے خاندان کے ذاتی الزامات کی وضاحت کی مگر  پناما لیکس کے سوالوں کے جوابات نہ د ئیے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آ ئی اور ہمارے موقف میں کوئی تضاد نہیں انہوں نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے وزير داخلہ کے ماتحت ادارے ہیں اور اب خاموشی پر سوالیہ نشان بن گيا ہے۔
تازہ ترین