صوابی( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے واضح کر دیا ہے کہ اٹھارویں تر میم کو چھیڑنے والے پاکستان کے جغرافیہ سے کھیل رہے ہیں ، جماعت اسلامی کسی طور پر حکومت کواٹھارویں تر میم رول بیک نہیں ہونے دے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے راحت آباد ریسٹ ہائوس زیدہ میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ ،ضلعی عہدیداروں اور دیگر تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو تیسری مر تبہ قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ اور اسلام آباد میں مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی کو خوش کرنے کی کوشش ہے۔ کلبھوشن کو سہولت دینے کے لئے خفیہ آرڈیننس ناقابل بر داشت ہے ایک ایسے وقت میں جب پارلیمنٹ اور سینیٹ کا اجلاس ہو رہا تھا آرڈیننس لانا غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔