• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطیع اللّٰہ جان کے اغوا کا معاملہ پریشان کن ہے، شیریں مزاری

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ صحافی مطیع اللّٰہ جان کے اغوا کا معاملہ بہت پریشان کن ہے۔

صحافی مطیع اللّٰہ جان کے اغوا سے متعلق سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا بیان بھی سامنے آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس معاملے کا کچھ دیر قبل ہی علم ہوا ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ مطیع اللّٰہ جان کے معاملے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولس سے بات کی ہے جنہوں نے یہ بتایا ہے کہ وہ یہ معاملہ دیکھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صحافی مطیع اللّٰہ جان کے اغوا کا معاملہ بہت پریشان کن ہے۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے تھے، اس بارے میں اُن کی اہلیہ نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر کی گاڑی اسلام آباد کے علاقے جی6 میں ان کے اسکول کے پاس کھڑی پائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ شوہر کو کچھ لوگ زبردستی اپنے ساتھ لے کر گئے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ تھانہ آبپارہ میں صحافی مطیع اللّٰہ جان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے، اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

تازہ ترین