اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیپرا کی طرف سے کراچی میں کے الیکٹرک کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ کی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ اتھارتی کو پیش کر دی،رپورٹ کی روشنی میں نیپرا نےمزید کارروائی کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو اوور بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شو کاز جاری کر دیا۔