ملتان (سٹاف رپورٹر)سرائیکی صوبہ کا مرکز صرف ملتان کے سلسلہ میں دستخطی مہم کیمپ کا انعقاد گزشتہ روز چوک کچہری پر ہوا۔ سرائیکی رہنمائوں، وکلاء ، تاجر برادری، خواتین، نوجوانوں نے اس اہم تاریخی دستاویز پر اپنے دستخط کرکے صوبے کا مرکز صرف ملتان کی رائے کے تاریخی عمل میں اپنا کردار ادا کرکے حکومت کو دستخطی مطالبہ پیش کیا کہ صوبے کا مرکز صرف ملتان ہونا چاہئے۔ اس کیمپ کے مرکزی آرگنائزر بریگیڈیئر ریٹائرڈ قیصر علی مہے اور سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا محمد فراز نون تھے۔ اس موقع پر سرائیکی رہنما ڈاکٹر ظفر ہانس، عبدالستار تھہیم، عبدالباری جعفری، عامر گل خان، ملک سانول بوسن، خواجہ شعیب الحسن، رافیہ ملک، سائرہ زیدی، کامران بلوچ جبکہ وکلاء رہنمائوں میں ملک طارق نوناری، وسیم خان، رانا ذاکر، صفدر سرگانہ و دیگر سینکڑوں لوگوں نے سرائیکی صوبہ صرف ملتان کیمپ دستخطی مہم میں دستخط کرکے اپنا تحریری دستخطی مطالبہ حکومت کے سامنے رکھا۔ کیمپ کے اختتام پر سرائیکی رہنمائوں نے ضلع کچہری، ڈسٹرکٹ کچہری اور بار روم کا دورہ کیا جہاں کثیر تعداد میں وکلاء سے ملاقات کی جنہوں نے دستخطی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔