ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف سید بابر شاہ کی رہائش گاہ پر ملتان میں سیکرٹریٹ کی خوشی میں جشن کا انعقادکیا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر سٹی صدر تحریک انصاف ملک عدنان ڈوگر نے کہا کہ بہت جلد سیکرٹریٹ ملتان میں اپنا کام شروع کر دے گا، جنوبی پنجاب کی عوام کے مسائل ملتان میں ہی حل ہوں گئے۔تقریب میں نو منتخب سٹی کوارڈینیٹرمحمد آصف ارشاد،جوائنٹ سیکرٹری رانا عرفان نواب، ملک سرفراز ریاض بھٹہ، محمد وقاص،حامد ظفر،رانا محمد وقاص،عاطف اکرم شیخ کو نوٹیفکیشن بھی دیئے گئے اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری شہباز قریشی، حاجی سجاد سیال، عبدالوہاب خان، ملک عزیزاللہ لابر،ملک محمد ظہیراعوان، عبدالمجید گجر،شیخ عاصم اعجاز، شیخ طاہر، شاہ زیب افشار،راؤ امجدعلی ودیگر نے شرکت کی۔