• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آرٹی کی تعمیراتی کمپنی کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لیا جائے ،زاہد خان

پشاور (لیڈیرپورٹر)تحریک انصاف حیات آباد فیز تھری پشاور کے سابق کونسلر زاہد خان شنواری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بی آرٹی کی تعمیراتی کمپنی کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لیتے ہوئے برطرف ملازمین کو دوبارہ انکی ملازمتوں پر بحال کرایا جائے۔پشاور پریس کلب میں برطرف شدہ ملازمین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا بی آرٹی ریچ ون کی تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی حسنین کمپنی سینکڑوں ملازمین کی کئی ماہ کی تنخواہیں ادا نہ کرنے کے بعد متاثرہ ملازمین کو کام سے فارغ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا متاثرہ ملازمین میں ڈرائیورز ، الیکٹریشن،سیکیورٹی گارڈز شامل ہیں ،کمپنی حکام نے غریب ملازمین کو زبردستی روزگار سے محروم کرنے کے بعد اب من پسند افراد کی بھرتیوں کا سلسلہ شروع کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر تین دن کے اندر اندر تمام ملازمین کے بقایاجات ادا کرکے انہیں ملازمتوں پر بحال نہ کیا گیا تو متاثرہ افراد بی آرٹی ٹریک کو مکمل طور پر بند کردیں گے۔
تازہ ترین