• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہدایت کار نبیل قریشی نے ’لیاری گینگ وار‘ پر ویب سیریز بنانے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نبیل قریشی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کافی مدت سے اس پر کام کررہے ہیں لیکن یہ ویب سیریز کے اعلان کا بہترین وقت ہے۔

نبیل قریشی نے کہا کہ ویب سیریز کی شُوٹنگ بہت جلد شروع ہوگی اور اس نئے پراجیکٹ کی نبیل قریشی اور فزا علی مرزا مشترکہ طور پر ہدایت کریں گے۔


نبیل قریشی نے بتایا کہ لیاری گینگ وار پر بننے والی اس ویب سیریز میں فزا علی پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کریں گی۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کو فلم والا پکچرز کے  بینر تلے تیار کیا جائے گا۔

نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس نئی ویب سیریز کو ’او ٹی ٹی‘ پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب فزا علی نے بتایا کہ اس ویب سریز کو علی عباس اور باسط نقوی نے تحریر کیا ہے، ہم موسم سرما میں اس ویب سریز کی شوٹنگ کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ موسم اچھا ہوگا اور ایسے میں کام کرنا آسان ہوگا۔

ہدایت کاروں کی جانب سے مزید تفصیلات تو شیئر نہیں کی گئیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی بڑی ویب سیریز ہوگی جسے پاکستان کے ہی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

تازہ ترین