• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانے صنعتی زونز کے انفرا اسٹر کچر پر توجہ دیئے جانے کا مطالبہ

سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نئےصنعتی زونز بنانے سے پہلے پرانے زونز کے انفراسٹرکچر پر توجہ دی جائے۔

سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیمان چاولہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ، جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق صنعتی علاقوں کے انفراسٹرکچر پر توجہ نہ دیئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

سائٹ صدر محمد سلیمان چاولہ نے کہا ہے کہ سائٹ کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے، ٹوٹی سڑکیں، اونچے نیچے راستے فیکٹری پہنچنا محال ہے۔

سلیمان چاولہ کا کہنا ہے کہ مسائل متعلقہ اتھارٹیز تک پہنچاتے ہیں تا کہ وزیراعلی سندھ کی توجہ اس طرف ہو مگر مسائل حل نہیں ہوتے، سڑکوں کی مرمت کا منصوبہ جمع کرایا ہے ۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سائٹ کی سڑکیں بنانے کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں اور سائٹ لیمیٹڈ کے اضافی اسٹاف کو سرپلس پول میں منتقل کیا جائے۔

تازہ ترین